: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مولانا معین الدین قاسمی ریاستی کمیٹی کے رکن نامزد
ناندیڑ: ۶؍ستمبر (نامہ نگار)تقریباً چار سال کے عرصہ کے بعد ریاستی حکومت
نے مہاراشٹراسٹیٹ حج کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ اسمبلی چناؤ سے عین قبل حکومت
نے نئی حج کمیٹی تشکیل دی ۔ حالانکہ گزشتہ حکومت کے دور میں ہی حج کمیٹی کی
معیاد مکمل ہوچکی تھی مگر گزشتہ چار سال سے حج کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ
سرد خانہ میں پڑا ہواتھا ۔ ریاستی حکومت نے گزشتہ کل مہاراشٹر اسٹیٹ حج
کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ ریاستی حج کمیٹی کے تشکیل کے قوانین کے مطابق ایم
پی کوٹہ سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایڈوکیٹ مجید میمن ، ایم ایل سی
کوٹہ سے حسنیٰ بانو ، ایم ایل اے کوٹہ سے نواب ملک ، کارپوریٹر کوٹہ سے سید
فاروق ، نجیب ملا ، فیروز لالہ تانبولی ، عالم دین کوٹہ سے مولانا
عبدالجبار ممبئی ، مولانا معین الدین قاسمی ، مولانا انصار علی ناگپور ،
حکومت کی جانب سے سفارش کردہ سماجی خدمت گذار افراد کے کوٹہ سے ابراہیم
غلام علی ممبئی ، سید ریاض ، رفیق پارکر رائے گڑھ ، شیخ سلطان امراؤتی ،
قاضی مہتاب ممبئی کی نامزدگی عمل میں آئی ہے ۔اس طرح سے نئی حج کمیٹی تشکیل
دے دی گئی ہے ۔ مہاراشٹراسٹیٹ حج کمیٹی کیلئے ناندیڑ سے پہلی بار مولانا
معین الدین قاسمی کو نمائندگی کا موقع فراہم کیاگیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ
سابقہ چیف منسٹر اشوک چوہان ، ضلع سرپرست وزیر ڈی پی ساونت نے ان کے نام
کی سفارش کی تھی ۔ گزشتہ دنوں مہاراشٹر کے چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان
ناندیڑ کے دورے پرآئے تھے اس وقت مےئر عبدالستار ، مولانا معین الدین قاسمی
، ایڈوکیٹ عبدالرحمن صدیقی ، کارپوریٹر شفیع احمد قریشی ، عبداللطیف ،
عبدالشمیم ، صابر چاؤش ، منتجب الدین نے بھی چیف منسٹر سے ملاقات کرکے
اسٹیٹ حج کمیٹی اور اسٹیٹ وقف بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔